کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 کا اختتام، 36 ملین ریال کے انعامات
فیسٹول میں شریک فالکنرز کا تعلق 160 ممالک سے تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 دوہفتے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔
فیسٹول میں تاریخی اعتبار سے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے تھے جن کی مجموعی مالیت 36 ملین ریال تھی۔
سبق نیوز کے مطابق فالکن میلے میں 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے فالکنرز نے شرکت کی جن میں سعودی عرب، بحرین، کویت، امارات، قطر، شام، اٹلی اور ائرلینڈ شامل تھے۔
فیسٹول میں 1032 فلکنرز شریک ہوئے جن میں سے 160 کا تعقلق بیرونی ممالک سے تھا۔
شاہی تلوار کے لیے ہونے والے فائنل سب سے قیمتی تھے جس کے انعامات کی مجموعی مالیت 18 لاکھ 50 ہزار ریال تھی۔ اس مقابلے میں فی راونڈ انعام مالیت 9 لاکھ 25 ہزار ریال تھی۔
سعودی فالکن سوسائٹی کے سی ای او طلال الشمیسی نے مقابلے کے فاتحین کو مبارک باد دی اور کہا کہ کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2024 تاریخ کا سب سے بڑا فیسٹول اور مقابلہ تھا۔
فیسٹول کے مختلف روانڈز تھے جن میں مستقبل کے فالکنرز اور خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےجبکہ 73 راونڈز ماہرین اورعالمی فالکنرز کے لیے مخصوص تھے جو کنگ عبدالعزیز ٹرافی کےلیے مقابلہ کررہے تھے۔
فالکن سوسائٹی کے سی ای او نے فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر شرکا کو مبارک باد دی اور کہا کہ رواں برس کے میلے میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو مثالی رہا۔