Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون فالکنر فیسٹول میں پہلی پوزیشن کےلیے پرعزم

کنگ عبداالعزیز فالکنری فیسٹول 19 دسمبر تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خواتین فالکنرز نے سعودی فالکنری کلب کے زیراہتمام کنگ عبداالعزیز فالکنری فیسٹول میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کےشمال میں واقع ملھم میں کلب کے ہیڈکوارٹر میں فیسٹول 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں الملوح ریسنگ اور المزابین(  فالکن بیوٹی مقابلہ) کے لیے 36 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات دیے جائیں گے۔
شرکا نے خواتین کےلیے خصوصی راونڈ مختص کیے جانے کے حوالے سے کہا’ یہ اہم قدم ہے کیونکہ اس سے وہ سخت قواعد وضوابط کے تحت پروفیشنل طور پر اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔‘
 خاتون فالکنرھدی المطیری نے کہا’ اس سے قبل وہ فالکنری کے مقابلوں مں حصہ لے چکی ہیں اور پہلی پوزیشن حاصل کی وہ پہلی معذورخاتون فالکنر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’انہوں نے فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔‘
کنگ عبداالعزیز فالکنری فیسٹول دنیا کے سب سے بڑے فالکنری ایونٹ کی میزبانی کےلیے تین مرتبہ گینز ورلڈ رکھتا ہے۔
یہ فالکنری کے ثقافتی ورثے کو منانے، مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لیے دنیا بھر کے سرکردہ فالکنرز کو یہاں اکٹھا کرتا ہے۔
کلب کے سی ای اور طلال الشمیسی نے کہا’ فیسٹول کا بنیادی مقصد اس عرب روایت کو برقرار اور فروغ دیتے ہوئے ایک ثقافتی شوق کے طور پر فالکنری کو آگے بڑھانا ہے۔

شیئر: