بیشتر شہروں میں سردی کی لہر، جنوبی علاقوں میں بارش
’شمالی علاقے کے علاوہ قدرے کم شدت کے ساتھ سردی کی لہر سے بیشتر شہر متاثر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تبوک، الجوف، حائل اور شمالی حدود ریجن میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جبکہ رات کے وقت اور صبح سویرے برف جمنے کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’قدرے کم شدت کے ساتھ سردی کی لہر سے بیشتر شہر متاثر ہیں جہاں دن میں موسم اعتدال پر مائل رہتا ہے مگر رات کو سرد ہوجاتا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن میں سرد ہوا چلے گی جس کی تاثیر نجران تک محسوس کی جائے گی‘۔
ادھر جنوبی علاقوں میں کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر، جازان اور الباحہ میں مطلع ابر آلود رہ گا جبکہ بیشتر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوا بھی چلے گی‘۔