سعودی عرب کے جزیرہ فرسان میں بس سروس کا آغاز
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے جزیرہ فرسان میں پبلک بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔
بسیں 9 روٹس پر چلائی جائیں گی جس کی مجموعی مسافت 360 کلو میٹر ہو گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جزیرہ فرسان میں بس سروس کے افتتاح کے موقع پر جازان ریجن کے میئرانجینئرابراہیم کریری، ٹرانسپورٹ کمپنی ’ساپٹکو‘ کے نمائندے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نگران ڈاکٹر ریان الحازمی موجود تھے۔
جزیرہ فرسان بس سروس جازان، صبیا اور ابوعریش کے درمیان میں شروع کی گئی ہے جو یومیہ 18 گھنٹے چلائی جائے گی۔
مختلف روٹس پر 47 بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ بس سٹاپس کی تعداد 94 ہے۔