موسم سرم کتنے ماہ جاری رہے گا، کون سے علاقے زیادہ متاثر؟
سردی کی لہر سے مملکت کے مخلتف علاقے متاثر ہوں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ابھی موسم سرما کا آغاز ہے، یہ تقریبا تین ماہ تک جاری رہے گا۔‘
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’ آنے والے دنوں میں مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا’ سردی کی لہر سے مملکت کے مخلتف علاقے متاثر ہوں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ اس دوران موسم کے حوالے سے تازہ اپ ڈیٹس کو مسسلسل دیکھا جائے جبکہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔‘
موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار سے اگلے منگل تک الشرقیہ ریجن کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ اور حائل کے علاقے میں کم از کم درجہ حرارت صفر سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔