ریاض میں عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کا پہلا اجلاس
اتوار 22 دسمبر 2024 19:52
اجلاس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے حکام اور ماہرین شرکت کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب پیر کو ریاض میں عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کے پہلے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے حکام اور ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ سائبر سکیورٹی اور مشترکہ سائبر فریم ورک میں تعاون پر تبادلہ خیال کےلیے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ریاض اجلاس کا بنیادی مقصد سائبر سکیورٹی سے متعلق تمام معاملات پر عرب ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔
یاد رہے عرب سائبر سیکیورٹی منسٹرز کونسل کے قیام کی تجویز سعودی عرب نے پیش کی تھی۔ اس کا مقصد مہارت کے تبادلے اور ایک قابل اعتماد سائبر سپیس بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے جو عرب لیگ کے تمام رکن ملکوں کےلیے ترقی اور خوشحالی کو قابل بناتا ہے۔
کونسل کے قیام کا مقصد سائبر سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے تمام امور میں عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا فروغ ہے۔
منسٹرز کونسل کے قیام کا فیصلہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے ماحول میں کیا گیا ہے۔ جس نے تمام شعبوں کو ہدف بنایا ہے جو قومی استحکام اور ترقی کے اہداف کے لیے خطرہ بن گیا۔