Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 2 روزہ گلوبل سائبر سکیورٹی فورم کا آغاز آج

فورم میں 120 سے زیادہ ممالک بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب بدھ 2 اکتوبر سے ریاض میں دو روزہ گلوبل سائبر سیکیورٹی فورم( جی سی ایف) کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والے فورم نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام ہورہا ہے۔ اس کا سلوگن ’سائبر سپیس میں اجتماعی اقدامات کو بڑھانا‘ ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق  فورم کا مقصد سائبر سپیس میں اہم ایشوز سے نمنٹے کےلیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔
اس میں فیصلہ ساز، سی ای اوز، مختلف سرکاری اور تعلیمی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے  مقررین اور 120 سے زیادہ ممالک کی معروف بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
گلوبل سائبر سکیورٹی فورم، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو)،یونسیفاور دنیا بھر کے نجی شعبے، غیر منافع بخش تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے متعدد سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پہلی چائلڈ پروٹیکشن ان سائبر سپیس گلوبل سمٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔
یہ سمٹ سعودی ولی عہد کی جانب سےسائبر سپیس میں بچوں کے تحفظ کے عالمی اقدامات کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہے تاکہ فیصلہ سازوں میں بچوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں عالمی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔
گلوبل سائبر سکیورٹی فورم ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو فیصلہ سازوں، حکومتوں کے نمائندوں، کمپنیوں، سائبر سیکیورٹی لیڈرز، اکیڈمیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو اکٹھا کرتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے، اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول اور متعلقہ بین الاقوامی کوششوں کو ہم آہنگ اور سپورٹ کے لیے بین الاقوامی سائبر سکیورٹی فورم فاؤنڈیشن کے سٹریٹجک مقاصد کی روشنی میں کام کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: