Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل سائبر سکیورٹی فرم کے سعودی کمپنیوں کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے

یہ اقدام بہتر انتظامی سکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے مطابق ہے( فوٹو عرب نیوز)
گلوبل سائبر سکیورٹی فرم کیسپرسکائی نے ہیک انفو سیک کانفرنس 2021 سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی، سکیورٹی سروسز، ڈیجیٹل سروسز اور بڑی ڈیٹا کمپنی کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس کانفرنس میں منظم سیکورٹی سروس پروائڈر معاہدے کو مارکڈ کیا گیا جو سعودی عرب کے سال کے سب سے زیادہ متوقع معلوماتی تحفظ کے واقعات میں سے ایک ہے۔
یہ اقدام ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی کے سعودی عرب میں اپنے صارفین کو بہتر انتظامی سکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔
کیسپرسکائی کے کنٹری مینیجر محمد ہاشم نے عرب نیوز کو بتایا کہ کس طرح نئی ٹیکنالوجیز نے سائبر حملوں کے خطرے کو بڑھا کر حملے کی نئی راہیں کھولیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ کیسپرسکائی ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے، مضبوط کرنے اور سعودی عرب میں صارفین کو مارکیٹ میں سب سے زیادہ مؤثر روک تھام، اور جوابی صلاحیتوں کی پیشکش کرنے پر خوش ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے اختراعی حل اور وسیع مہارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ خطے میں ہمارے صارفین کو ایک قابل اعتماد مقامی ٹیکنالوجی اور سروس فراہم کنندہ کے ذریعے ممکنہ بہترین ڈیٹا تحفظ حاصل ہو۔
ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی کیسپرسکائی کے وسائل اور خدمات پیش کرے گی جیسے کہ سکیورٹی آپریشن سینٹر مشاورت، سیکیورٹی اسسمنٹ، آگاہی اور تربیت۔
مملکت اس وقت اپنے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ڈیجیٹائزیشن اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین، فنٹیک اور فائیوجی تیار کر رہی ہے۔
شراکت داری ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی کو سکیورٹی مانیٹرنگ، واقعے کے ردعمل، خطرے کے شکار، خطرے کی انٹیلی جنس، منظم پتہ لگانے اور ردعمل، سکیورٹی کی تشخیص اور سکیورٹی سے متعلق آگاہی کی خدمات کو لاگت سے موثر، توسیع پذیر اور لچکدار طریقے سے فراہم کرنے میں مدد کرکے ان خطرات سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

 سائبر سکیورٹی کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی( فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی کے صارفین عالمی صنعت کے معیارات کے مطابق  نیکسٹ جینریشن ایس او سی سروسز کو سبسکرائب کر سکیں گے۔
محمد ہاشم نے ایونٹ میں شرکت کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یہ تقریب امریکہ سے باہر منعقد ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یقیناً، ہمیں اس عظیم ایونٹ کا حصہ بننا تھا کیونکہ کیسپرسکائی سائبر سکیورٹی کے دائرے میں سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ ‘
انہوں نے کہا کہ کمپنی نے سائبر کِڈز کے ساتھ ایک انیشیٹو پر دستخط کیے ہیں تاکہ سائبر سکیورٹی کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے میں مدد ملے۔
ٹیکنالوجی کنٹرول کمپنی میں سیکورٹی سروسز کے ڈائریکٹر محمد الوشمی نے کہا کہ وہ ایک بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں جس کی دنیا بھر میں نمائش اور خطے کے لیے مخصوص انٹیلی جنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ معاہدہ مارکیٹ میں دستیاب بہترین سلوشنز کے ذریعے ہمارے صارفین کے کاروبار کو پریمیم تحفظ فراہم کرے گا۔ کیسپرسکائی کا بورڈ میں ہونا ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہم ایک خوشحال تعاون کے منتظر ہیں۔‘

شیئر: