Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سکیورٹی کے شعبے میں سعودی خاتون کےلیے اعزاز

’اخلاقی ہیکنگ‘ کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکٹر فاطمہ الحربی نے سائبرسیکیورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر ممتاز خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے
سبق نیوز کے مطابق فاطمہ الحربی کو سائبرسیکیورٹی کے میدان میں حساس اور اہم ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بہترین پروگرام مرتب اور اسے اپ ڈیٹ کرنے پر مثالی خاتون کا اعزاز دیا گیا۔
اعزاز حاصل کرنے پر ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا تھا ’میں نے ’اخلاقی ہیکنگ‘ کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس حوالے سے سسٹم کی بعض خامیوں کو تلاش کیا اور ڈی این ایس پروٹوکول پر کام کیا ‘۔
ان کا مزید کہنا تھا ’ سائبرسیکیورٹی ایک وسیع فیلڈ ہے جس میں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقل مزاجی سے کام کیا جائے‘۔

شیئر: