قبائلی تعصب پھیلانے پر اینکر، مہمان اور چینل کے مالک کی طلبی
’قبائلی تعصب پھیلانا، فرقہ واریت، معاشرتی اقدار اور علاقائی تعصب سنگین جرم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ الصحرا ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے اینکر، مہمان اور چینل کے مالک کو خلاف ورزی پر طلب کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ چینل کے پروگرام میں قبائلی تعصب پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’قبائلی تعصب پھیلانا، قبائلی نسب کو مشکوک قرار دینا، ایک قبیلے کو دوسرے قبیلے پر فوقیت دینا، فرقہ واریت، معاشرتی اقدار، علاقائی تعصب اور ملک کی سماجی وحدت کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ مذکورہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب ہوا ہے جس کے باعث مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے‘۔
واضح رہے کہ قبائلی تعصب اور فرقہ واریت پھیلانے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔