Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کا اجلاس، ریاض کو ہیڈ کوارٹر بنانے پر اتفاق

عرب سائبر سکیورٹی کے بنیادی قانون اور ضوابط کی منظوری دی گئی ( فوٹو: سبق)
عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کے اجلاس میں متفقہ طورپر ریاض کو کونسل کا ہیڈ کوارٹر بنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق منسٹرل کونسل کے اجلاس میں عرب قائدین نے عرب سائبر سکیورٹی کے بنیادی قانون اور ضوابط کی بھی منظوری دی۔
 سائبرسکیورٹی کے کمشنر انجینئر ماجد المزید نے اس بات پرزور دیا ’مملکت کی جانب سے عرب سکیورٹی کو برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل سپورٹ کی جائے گی۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب سائبر سکیورٹی کو محفوظ بنانے اور معاشروں کی خوشحالی و معاشی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کرے گا۔
یاد رہے سعودی عرب ریاض میں عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کے پہلے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے حکام اور ماہرین شریک ہیں۔
ریاض اجلاس کا بنیادی مقصد سائبر سکیورٹی سے متعلق تمام معاملات پر عرب ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔
 عرب سائبر سیکیورٹی منسٹرز کونسل کے قیام کی تجویز سعودی عرب نے پیش کی تھی۔ اس کا مقصد مہارت کے تبادلے اور ایک قابل اعتماد سائبر سپیس بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے جو عرب لیگ کے تمام رکن ملکوں کےلیے ترقی اور خوشحالی کو قابل بناتا ہے۔
کونسل کے قیام کا مقصد سائبر سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے تمام امور میں عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا فروغ ہے۔

شیئر: