اطالوی سیاح نے سعودی عرب آنے کی منفرد وجہ بتا دی
سعودی ولی عہد کی وجہ سے مملکت کی سیاحت کا موقع ملا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
اطالوی سیاح کا کہنا ہے’ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے مملکت کی سیاحت کا موقع ملا جبکہ اس سے قبل یہاں آنے کے بارے میں محض سوچ ہی سکتا تھا۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے شقرا کمشنری میں ایک سیاحتی ریزورٹ کے مالک نایف العتیبی کا کہنا تھا ’ اس کے ریزورٹ میں 55 سے زائد ممالک کے سیاحوں نے قیام کیا تاہم ایک اطالوی سیاح نے مجھے حیران کردیا جب اس نے اپنے موبائل فون محفوظ کی ہوئی سعودی ولی عہد کی تصویر نکالی اور اسے چوم لیا۔‘
نایف العتیبی کا مزید کہنا تھا ’ اطالوی سیاح سے اس کی وجہ دریافت کی تو اس نے کہا وہ 200 سے زائد ملک گھوم چکا ہے مگر سعودی عرب آنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ یہاں سیاحتی ویزوں کا سسٹم نہیں تھا۔‘
’ جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کےلیے سیاحت کے دروازے کھولے اور سیاحتی ویزوں کو عام کیا تو میری دلی خواہش بھی پوری ہوگئی اور میں سعودی عرب پہنچ گیا۔‘
’اس طرح میرے یہاں آنے کا سبب سعودی ولی عہد بنے جن کی وجہ سے سیاحتی سیکٹر میں بہت زیادہ آسانیاں پیدا ہوئیں۔‘