Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینٹرل بنک نے ’ مجد السعودیہ پے‘ کو لائسنس جاری کردیا

اس وقت مملکت میں 26 لائسنس یافتہ کمپنیاں کام کررہی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بنک ’ساما‘ کا کہنا ہے کہ ’ڈیجیٹل ادائیگی‘ کے میدان میں ایک اورسعودی کمپنی’ مجد السعودیہ پے‘ کو لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹرل بنک کی جانب سے مملکت میں مالیاتی معاملات اور ترسیلِ زر کے شعبے کو مزید بہتربنانے کےلیے نجی سیکٹر میں کافی کام کیا جارہا ہے۔
ٹرانزکشن کے حوالے سے اس وقت مملکت میں 26 لائسنس یافتہ کمپنیاں کام کررہی ہیں جن کا مقصد معاشرے کے ہرطبقے کوبہتر سے بہتر اور آسان  خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
سینٹرل بنک کا کہنا ہے صارفین کو چاہئے کہ وہ رقوم کی منتقلی کے لیے بنک کی جانب سے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں جن کے بارے میں سینٹرل بینک کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: