Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر طیب اردوغان کا شام کے شہر حلب میں قونصلیٹ کھولنے کا اعلان

اتوار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دمشق میں شام کے نئے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کو اعلان کیا کہ ترکیہ شام کے شہر حلب میں جلد اپنا قونصلیٹ کھول دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ترک صدر نے شام کے کرد عسکریت پسندوں کو بھی سخت وارننگ جاری کر دی۔
صدر اردواغان نے کہا کہ ’ان (کرد عسکریت پسندوں) کو یا تو ہتھیار پھینکا پڑے گا یا اپنے ہتھیاروں کے ساتھ شام کی سرزمین میں دفن ہوں گے۔‘
ترک صدر کے بیان سے واضح ہورہا ہے کہ ترکیہ کرد عسکریت پسند گروپوں کو ختم کرنے کے اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے۔ ترکیہ ان گروپوں کو اپنی قومی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔
خیال رہے اتوار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دمشق میں شام کے نئے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔
ہاکان فیدان نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ شام کے نئے رہنماوں سے ملاقات کے لیے دمشق جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں ترک وزیر خارجہ اور نئے شامی رہنما کو معانقہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم کلن نے بشار الاسد یک معزولی کے چند دن بعد 12 دسمبر کو دمشق کا دورہ کیا تپا
 نجی ترک ٹی وی نے ایک ویڈیو کلپ میں ابراہیم کلن کو دمشق کی امیہ مسجد سے محافظوں کے ہمراہ نکلتے ہوئے دکھایا تھا۔
ترکیہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے شامی اپوزیشن کی حمایت کر رہا ہے۔
 

شیئر: