Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شادی سے چند دن قبل باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

بیٹے نے شادی جلدی کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر اختلاف ہوا ( فوٹو: العربیہ)
مصر میں باپ نے بیٹے کو شادی سے چند دن قبل قتل کردیا۔ بیٹے نے شادی جلدی کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر اختلاف ہوا، باپ نے غصے میں چھری بیٹے کی گردن میں گھونپ دی۔
العربیہ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ مصر کی کمشنری الجیزہ کے علاقے المفقودہ میں 30 سالہ جوان نے شادی کی تیاریاں وقت سے قبل مکمل کرلیں تاکہ رخصتی جلدی کی جا سکے۔
بیٹے نے اس بات کی تذکرہ  اپنے والد سے کیا مگر والد نے اس کی بات کو قبول نہیں کیا دونوں میں اختلاف بڑھ گیا۔
بیٹا گھر سے باہر نکل گیا تاکہ والد کا غصہ ٹھنڈا ہو تو وہ انہیں منا سکے مگر وہ یہ دیکھ کر چونک گیا کہ والد بھی اس کے پیچھے گھر سے نکلا اور چھری سے اس کے گردن پر وار کیا۔
اہل محلہ نے یہ منظر دیکھا تو مداخلت کی مگر اس وقت تک بیٹے کی گردن کٹ چکی تھی۔
اہل محلہ زخمی کو فوری قریبی ہسپتال لے گئے مگر وہ طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ چکا تھا۔
پولیس نے قتل کے جرم میں والد حراست میں لے کر تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا۔

شیئر: