Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری دلہن جو عروسی جوڑا خریدنے گئیں لیکن کفن میں واپس پہنچیں

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی (فائل فوٹو: العربیہ)
مصر کے شہر القوصیہ میں المناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے جن میں شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن شامل تھی جو اپنے لیےعروسی جوڑا خریدنے جا رہی تھی۔
 القوصیہ شہر کے ایک علاقے میں ’پیٹرا اشراف ‘کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں ۔ اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی اطلاع نے انہیں سوگورا کردیا۔
العربیہ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا 26 سالہ پیٹرا اشراف اپنی آنکھوں میں مستقبل کےخواب سجائے عروسی جوڑا خریدنےگئی تھی اس بات سے لاعلم کہ آنے والے لمحات میں اس کے لیےکیا لکھا جاچکا ہے۔
منی بس اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی تھی کہ اچانک سامنے سےآنے والا ایک ٹرک جس پر سیمنٹ کی بوریاں لدی تھیں ڈرائیور کے قابو سےباہر ہو کر منی بس سےٹکرا گیا۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ اس میں سوار 13 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے جن میں پیٹرا اشراف بھی تھی جو اپنے لیے عروسی جوڑا تو نہ خرید سکی مگر کفن میں لپٹی گھر پہنچ گئی۔

شیئر: