خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ بحرین کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مکتوب کو وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے عالمی و سفارتی امور کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے مملکت میں متعین بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمان آل خلیفہ سے وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں برادرملکوں کے مابین مختلف امور میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔