Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خادم حرمین سے ملاقات میرا خواب ہے، بیٹے کا نام سلمان رکھوں گی‘، شامی خاتون

سماعت سے محروموں کے لیے شاہ سلمان مرکز کا ’سمع‘ پروگرام، امید کی کرن(فوٹو، ایکس)
شاہ سلمان امدادی مرکز کے پروگرام ’سمع‘ سے مستفیض ہونے والی شامی خاتون کا کہنا ہے کہ ’شاہ سلمان سے ملاقات کرنا میرا خواب ہے، اللہ تعالی کے فضل اور مملکت کی قیادت کی مہربانی سے  بیٹے کی قوت سماعت بحال ہونے کے بعد اسے نئی زندگی ملی ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جمہوریہ ترکیہ کے صوبے غازی عنتاب میں قوت سماعت سے محروم بچوں کے علاج کےلیے شروع کی جانے والی مہم ’سمع‘ کے پروگرام کے تحت ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلہ زدگان کے علاج کی مہم شروع کی گئی ہے۔
’سمع‘ مہم کے تحت ایسے مریض جن کی سماعت کام نہیں کرتی ان کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
 سماعت سے محروم وہ مریض جن کے کان کے پردے پیدائشی طورپریا بعد میں خراب ہوجاتے ہیں ان کا علاج کرکے سماعت بحال کی جاتی ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ترکیہ کے صوبے غازی عنتاب میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے بحالی سماعت پروگرام ’سمع‘ کے تحت ایک شامی بچے کی سماعت کا علاج کیا گیا جو کامیاب رہا۔ اس موقع پربچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’بیٹے کا نام بدل کر اب خادم حرمین شریفین کے نام پر’سلمان‘ رکھوں گی کہ انکی مہربانی سے میرا بیٹا جو پیدائشی طورپر قوت سماعت سے محروم تھا اب اس نعمت سے فیض یاب ہو گیا ہے‘۔

شیئر: