مسجد اقصی کمپاونڈ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی اشتعال انگیز خلاف ورزی
ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑک سکتے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے سیکرٹری جنرلاور چیئرمین مسلم علما کونسلشیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس اقدم کو اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی اوراشتعال انگیز خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےاسےمسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نےاسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے کشیدگی میں اضافے سے خبردار کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑک سکتے ہیں۔‘
یاد رہے گزشتہ روزسعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا تھا اسرائیل کی جانب سےمنظم انداز میں مسجد الاقصی میں دراندازی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جو صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسرائیلی افواج کی مسلسل عسکری کارروائیوں کا جاری رہنا شام کی سلامتی اور استحکام و قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے مسجد اقصی کے احاطے کا متنازعہ دورہ کیا جس پر فلسطینی اتھارٹی نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدان پر دانستہ اشتعال انگیزی کا الزام لگایا۔
اتماربن گویر جب سے وزیر بنے ہیں وہ کئی مرتبہ مسجد اقصی کے احاطے میں جا کر مسلمانوں کے جذبات مجروع کرچکے ہیں۔