Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں خادمہ نے کفیل کے شیرخوار بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر مار ڈالا

بچے کے والدین اسے فوری طورپر ہسپتال لے گئے مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکا تھا۔ (فوٹو: امارات الیوم)
کویت میں فلپائنی خادمہ نے اپنے کفیل کے شیر خوار بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر ہلاک کر دیا۔
العربیہ نے کویتی جریدہ القبس کے حوالے سے بتایا کہ بچے کی رونے کی آواز پر والدین نے اسے مشین سے نکالا اور ہسپتال لے گئے۔
کویتی جوڑا جن کا پہلا بچہ تھا وہ یہ تصوربھی نہیں کر سکتے تھے کہ جس خادمہ پر وہ اتنا اعتماد کرتے ہیں وہ ان کے جگر گوشے کو اس طرح ہلاک کردے گی۔
ذرائع کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا شیر خوار کے رونے کی آواز پر اس کے والدین متوجہ ہوئے اور دوڑ کروہاں پہنچے جہاں سے بچے کے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں۔
وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ واشنگ مشین چل رہی تھی اور اس میں سے بچے کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔
بچے کے والد نے فورا مشین بند کی اور اس میں موجود بچے کو نکلا جو بے ہوش ہو چکا تھا۔
بچے کے والدین اسے فوری طورپر ہسپتال لے گئے مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خادمہ کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خادمہ نے بچے کی ماں سے انتقام لینے کے لیے ان کے بچے کو بے دردی سے قتل کیا۔
واضح رہے کویت میں فلپائن سے خادمہ کے ویزوں پر دوطرفہ طورپر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس حوالے سے سفارتی معاملات بہتر ہونے کے بعد تین ماہ قبل خادمہ کے  ویزوں کو بحال کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ایک ایتھوپی خادمہ نے انتقام لینے کے لیے کویتی لڑکی کو اس کی شادی سے چند دن قبل قتل کر دیا تھا۔ 

شیئر: