مصری ماں نے شیرخوار کو 370 ڈالر میں بیچ دیا
بچی کو قاہرہ کے علاقے السیدہ زینب کی ایک عمارت سے برآمد کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر کے معروف شہر المنصورۃ میں ایک عورت نے اپنی 5 ماہ کی بچی کو 7 ہزار مصری پونڈ میں فروخت کردیا۔ اس اطلاع نے پورے علاقے میں کھلبلی مچا دی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق المنصورۃ شہرمیں سراغرساں ادارے کے ڈائریکٹر کو اطلاع ملی کہ کار پارکنگ میں کام کرنے والے نے ایک بچی ’ماسہ‘ کو اغوا کرلیا ہے۔
سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نےملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
ملزم نے بتایا کہ کیس اغوا کا نہیں بلکہ ’ بردہ فروشی‘ کا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے جس خاتون سے بچی خریدی ہے اسے وہ ایک عرصے سے جانتا ہے۔ وہ المنصورۃ شہر کی سڑکوں پر گداگری کرتی ہے۔ اس نے اپنی بچی ایک سوڈانی خاتون کے ہاتھوں فروخت کی۔ میراکردار صرف ثالث کا تھا۔ میں نے بچی کو اغوا نہیں کیا۔
ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 7 ہزار پونڈ دے کر مصری خاتون سے اس کی بچی وصول کرکے ایک اور خاتون کے حوالے کی جس کا نام اسما ہے اور اس کی عمر 56 برس ہے۔ وہ بھی المنصورۃ شہر میں مقیم ہے۔ اس نے یہ بچی ایک سوڈانی نسل کی آسٹریلین خاتون کے حوالے کی۔ آسٹریلیا کی خاتون کا نام ’لینا ع ۔ د‘ ہے وہ آسٹریلیا میں معذوروں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں ملازم ہے۔
آسٹریلین سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچی کے سودے کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبورا یہ بچی حاصل کی ہے کیونکہ میں بے اولاد ہوں اور میں ماں نہیں بن سکتی۔ لبنان میں مقیم ایک مصری دوست نے مجھے یہاں مصر سے بچی خریدنے کا مشورہ دیا تھا۔
ہے۔ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پورا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔