Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغیزستان میں سعودی سیاحوں کے لیے ویزہ فری میں توسیع

’4 جنوری سے سعودی سیاحوں کو کرغیزستان جانے کے لیے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
کرغیزستان نے سعودی سیاحوں کے لیے ویزہ فری کے فیصلے میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 4 جنوری 2025 سے سعودی سیاحوں کو کرغیزستان جانے کے لیے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کرغیزستان میں سعودی شہریوں کو 180 دن کے لیے ویزہ ملے گا جسے پورے سال استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کرغیزستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ویزہ فری سے استثنی  بزنس اور تعلیم کے لیے آنے والوں کو ہوگا‘۔
’بزنس اور تعلیم کے لیے آنے والے سعودی شہریوں کو پہلے ویزے کی درخواست دینی ہوگی‘۔

شیئر: