Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیز ہوا اور ہلکی بارش

’طائف، میسان اور مکہ مکرمہ شہر کے بعض محلوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت جدہ، رابغ اور ینبع کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں میں تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں کے علاوہ اللیث، شعیبہ، القنفذہ میں مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’طائف، میسان اور العرضیات کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر کے بعض محلوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں آج گرد آلود ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر رہے گی جبکہ الزلفی، الغاط اور المجمعہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ، الباحہ اور جازان ریجنوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی  جبکہ بعض شہروں میں تیز بارش کا بھی خدشہ ہے‘۔
 

شیئر: