Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، ترکیہ عسکری کمیٹی کا انقرہ میں اجلاس

’اجلاس میں سعودی اور ترکیہ کے مسلح أفواج کے تمام شعبوں کے سربراہوں میں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی اور ترکیہ کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گوراک کی سربراہی میں سعودی، ترکیہ عسکری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ، ترکیہ عسکری کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہے جس میں سعودی اور ترکیہ کے مسلح أفواج کے تمام شعبوں کے سربراہوں میں نے شرکت کی ہے۔
اجلاس میں مشترکہ موضوعات کے علاوہ دفاعی اور عسکری تعاون میں فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
اجلاس کے ضمن میں سعودی مسلح أفواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی نے ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر سے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: