Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزرگاہوں کو روکنے یا نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

سعودی وزیر بلدیات نے جرمانوں کی منظوری دی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر بلدیات و ہاوسنگ ماجد الحقیل نے گزرگاہوں، عوامی مقامات اور سیلابی پانی کی گزرگاہوں و نالوں کو نقصان پہنچانے یا انہیں بند کرنے پر عائد کیے جانے پر جرمانوں کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و ہاوسنگ کی جانب سے گزرگاہوں کے  تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے تھے جن کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
ضوابط کےمطابق کسی بھی گزرگاہ ، راستہ یا برساتی نالوں اور پانی کی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے انہیں جزوی یا کلی طورپر خراب کرنے پر ان کی درستگی پر آنے والی لاگت کا 75 فیصد ادا کرنا ہوگا جس کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال سے زیادہ نہیں ہوگی۔
یہی خلاف ورزی دھرائے جانے کی صورت میں ذمہ دار کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ ادارے کی ٹیم اس امر کی ذمہ دار ہوگی کہ خلاف ورزی کے مرتکب سے ان تحقیقات کریں اور انہیں خراب کیے گئے مقامات کی اصلاح کا پابند بنائیں۔
کسی بھی تعمیراتی کام کےلیے متعلقہ ادارے سے اس کا پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ پرمٹ حاصل کرنے کے والے سے کوئی بھی گزرگاہ یا پانی کا نالہ وغیرہ خراب ہوتا ہے اس صورت میں اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات کا 5 فیصد ادا کرنا ہوا۔
غیرقانونی طورپر پانی کے نالوں یا دیگر گزرگاہوں سے استفادہ کرنے پر ان مقامات کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل طورپر اصلاح کی ذمہ داری خلاف ورزی کرنے والے پرہوگی اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 50 ہزار ریال تک جرمانہ   عائد کیا جائے گا۔

شیئر: