Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو ریٹائرمنٹ کے بعد ایجادات کا شوق پورا کررہے ہیں

علی الھروبی 70 برس کے ہیں زیادہ وقت ورکشاپ میں گزارتے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں مقیم معمر سعودی شہری نے ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف اشیا کی اصلاح و مرمت اور نئی چیزیں بنانے میں خود کو مصروف کرلیا۔
العربیہ سے بات کرتے ہوئے علی الھروبی نے بتایا’ بچپن سے انہیں ٹیکنیکل کاموں میں دلچسپی تھی۔ ابتدا میں چیزیں کھول کر انہیں خراب کردیتا تھا۔‘
’ایک بار گھر کا جوسر خراب ہو گیا،جسے میں نے ٹھیک کردیا۔ اس کے بعد مجھے حوصلہ ہوا کہ میں کچھ کرسکوں گا۔‘
ن کا کہنا تھا ’وقت کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود اشیا کی مرمت کرتا رہا کچھ خراب بھی ہوجاتی تھیں مگر اس سے میرے حوصلے پست نہ ہوئے بلکہ بڑھتے گئے۔‘
علی الھروبی کا مزید کہنا تھا’ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرنے کے بعد بہت کم وقت ملتا تھا کہ میں اپنے شوق کو پورا کروں مگر اس کے باجود جب بھی وقت ملتا اسے گھر کے ایک کونے میں بنائی ہوئی ذاتی ورکشاپ میں گزارتا۔‘
’اس دوران مجھے یہ پسند نہیں تھا کہ کوئی میرے ساتھ ہو کیونکہ تنہائی میں کام اچھا ہوتا جبکہ اس کے برعکس جب کوئی ساتھ ہوتا تو باتوں میں وقت گزر جاتا اور کوئی کام نہیں کرسکتا تھا۔‘
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے چیزوں کی اصلاح و مرمت کے ساتھ ساتھ نئی بعض ایجادات کی جانب بھی توجہ دینا شروع کردی۔
علی الھروبی اس وقت 70 برس کے ہیں اس کے باوجود وہ زیادہ تر وقت اپنی ذاتی مصروفیات میں گزارتے ہیں تاکہ کچھ ایجاد کریں۔
وہ موبائل کے چارجر اور 9 وولٹ کی بیٹری کی مدد سے ایک ڈائنمو بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو واشنگ مشین کے ٹائمر سے منسلک ہوتا ہے۔

شیئر: