Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے 100 ملکوں کی سیاحت کی مگر سعودی عرب سب سے مختلف: امریکی خاتون

پرسکون ماحول جو دنیا کے کسی علاقے میں نہیں وہ العلا میں ہے (فوٹو: عاجل)
امریکی خاتون سیاح پیرس ویرا کا کہنا ہے’ العلا کا علاقہ بہت پرکشش اور مثالی ہے۔ یہاں کی دھوپ اور بارش کے مناظر انتہائی منفرد ہیں۔‘
سعودی ٹی وی کے پروگرام ’سعودی عرب کا موسم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا وہ اب تک 30 ممالک کی سیاحت کرچکی ہیں مگر سعودی عرب ان سب سے مختلف ہے۔‘
’مملکت کے دیگر علاقوں میں العلا انتہائی منفرد اور مثالی ہے جو دنیا کے دیگر ممالک سے قطعی طورپر مختلف ہے۔ یہاں کا موسم آب و ہوا اور قدرتی نظاروں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔‘
ویرا کا مزید کہنا تھا کہ العلا کی چٹانوں اور ان پر موجود عہدِ رفتہ کی نقش و نگاروں نے بے حد متاثر کیا۔ ان مناظر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماضی کے ادوار میں پہنچ گئی ہوں۔
العلا کے ماحول کے حوالے سے ان کا کہنا ہے’ یہاں آکر منفرد تجربے کا احساس ہوا، پرسکون ماحول جو دنیا کے کسی علاقے میں نہیں وہ العلا میں ہے۔‘

شیئر: