Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نشہ آور گولیاں سمگل پر شہری کو سزائے موت

’سعودی شہری ناصر بن ساوی الرویلی کونشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم پر سعودی شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری ناصر بن ساوی الرویلی کونشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو الجوف میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: