Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ کا حجم 36 بلین ریال تک پہنچ گیا

’ماہرین کا اندازہ ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ 2033 تک 63 بلین ریال ہوجائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 36 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا اندازہ ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ 2033 تک 63 بلین ریال ہوجائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’2025 سے 2033 تک استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ کے حجم سالانہ 6.43 فیصد مرکب اضافہ ہوگا‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’سعودی مارکیٹ میں سب سے ٹویاٹاکی استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جن کا کل مارکیٹ کے مقابلے میں حجم 26.6 فیصد رہا ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر ہیونڈائی  گاڑیاں فروخت ہوئیں  جن کی شرح 14.1 فیصد رہی جبکہ تیسرے نمبر پر نیسان ہے جو 7.4 فیصد فروخت ہوئی‘۔
 

شیئر: