Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں اونچی موجیں، ساحلی شہروں میں تیز ہوا

’جدہ، اللیث، رابغ، ینبع، املج، ضبا، نیوم اور الوجہ میں رات 9 بجے تک تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو بحیرہ احمر میں تیز ہوا کے باعث اونچی موجیں اٹھیں گے جبکہ ساحلی پٹی میں بھی تیز ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، اللیث، رابغ، ینبع، املج، ضبا، نیوم اور الوجہ کے علاوہ تمام ساحلی شہروں میں رات 9 بجے تک تیز ہوا چلنے کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مذکورہ شہروں میں مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ بعض شہروں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان اور عسیر میں دھند چھائی رہے گی جبکہ شمالی علاقوں میں برف جم جائے گی‘۔
’شمالی ریجن کے بعض شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ یہی کیفیت جازان ریجن کے شہروں میں بھی ہے جہاں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
 

شیئر: