سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ کو ایک لاکھ ریال جرمانہ
’خلاف ورزی کی تکرار پر اشتہارات کا لائسنس بھی 30 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے خلاف ورزی پر سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ کو ایک لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کی تکرار پرمذکورہ شخص کا اشتہارات کا لائسنس بھی 30 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے اتھارٹی کے ضوابط کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اشتہارات دینے والوں کو جھوٹی اور بے بنیاد معلومات شیئر کرنے سے منع کیا گیا ہے‘۔
’اسی طرح مذکورہ شخص نے ضوابط کی دفعہ 13 کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اشتہار دینے والوں کو بازاری اور بے ہودہ زبان استعمال نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے‘۔