شام کی مدد کے لیے سعودی فضائی پل قائم کردیا گیا
’روانہ کئے جانے والے دو طیاروں میں سے ہر ایک میں 28 ٹن امدادی سامان ہے‘ ( فوٹو: واس)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سعودی امداد کے تحت دو طیارے دمشق روانہ کردیئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شام میں سعودی امداد شامی ہلال احمر کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی‘۔
’روانہ کئے جانے والے دو طیاروں میں سے ہر ایک میں 28 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘۔