سعودی عرب کی تاریخ میں ریکارڈ سردی کب اور کہاں پڑی؟
جمعرات 2 جنوری 2025 17:30
حائل ریجن میں پارہ منفی 9 سے بھی زیادہ کم ہو گیا تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت کی تاریخ میں سب سے زیادہ سردی سال 1992 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سےجاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حائل ریجن کے علاقے میں برسوں سےموسم سرما کے دوران ریکارڈ ٹھنڈ ہوتی ہے۔
القحطانی کا مزید کہنا تھا کہ جنوری 1992 میں حائل ریجن میں درجہ حرارت منفی 9.3 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سردی کی شدید ترین لہر 7 دن تک رہی بعدازاں بتدریج موسم معمول پر آگیا۔
ترجمان موسمیات نے تاریخی ریکارڈ کے حوالے سے کہا کہ سال 1985 سے 2023 تک حائل اور القریات ریجن مملکت کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سردی سب سے زیادہ پڑی ۔
القحطانی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹوں کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ درست معلومات سے مستفیض ہوں۔