ماہر موسمیات ڈاکٹر علی عشقی نے کہا ہے کہ جدہ میں آنے والے اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
-
شام کی مدد کے لیے تیسرا طیارہ ریاض سے دمشق روانہNode ID: 883819
-
انڈونیشی عازمین کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے بات چیتNode ID: 883829
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ میں سردی کی لہر شمال سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے ہے‘۔
’یہ لہر ہفتے کے روز ختم ہوجائے گی جس کے ساتھ جنوبی ہوا چلے گی اور اپنے ساتھ گھنے بادل لے آئے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہوا کی سمت شمال سے جنوب کی طرف تبدیل ہونے سے جدہ، رابغ ، ثول اور مدینہ منورہ تک تیز بارش ہوگی تاہم اس کی زیادہ شدت جدہ اور رابغ میں ہوگی‘۔