Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے بالائی علاقوں میں جمعے کو ہلکی برف باری کا امکان

مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں بارش کی بھی توقع ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہےکہ کل بروز جمعہ تبوک کے بالائی علاقے اللوز و علقان پہاڑ ہر ہلکی برفباری ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جمعرات کو القریات کےعلاقے میں درجہ حرارت صفر سےگر گیا جبکہ طریف میں پارہ صفر رہا۔
رفحاء کمشنری میں درجہ حرارت ایک جبکہ عرعر اور القیصومہ میں 3 ڈگری رہا۔ سکاکا اور حائل میں چار اور تبوک میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
قبل ازیں موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا تھا کہ چند دنوں میں مملکت کےشمالی حدود کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جہاں درجہ حرارت صفر سے منفی 3 ڈگری تک پہنچے گا۔
قومی مرکز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، حائل ، الجوف اور شمالی حدود کے بعض علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

شیئر: