Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار، بارش کی توقع

’آج اتوار کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ، قصیم اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی جبکہ ڈیڑھ میٹر سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عرب کے سمندر میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔
 

شیئر: