مونٹی نیگرو فائرنگ واقعے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس
جمعرات 2 جنوری 2025 19:49
فائرنگ کا واقعہ ریسٹورانٹ میں پیش آیا جس میں دسیوں ہلاک و زخمی ہوئے(فوٹو ،ایکس )
سعودی وزارت خارجہ نے مونٹی نیگرو میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پرسعودی عرب کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے واقعے میں دسیوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر افسوس ہوا ۔
سعودی عرب کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
واضح رہے یورپی ملک مونٹی نیگرو کے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس میں باہمی اختلاف پر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو زخمی ہوئے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی ہلاک کرلیا تھا ۔ پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے۔