Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل میں طیارہ حادثے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے طیارے حادثے کے باعث دسیوں افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس المناک حادثے کے وقت سعودی عرب، برازیل کے ساتھ ہمدردی اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔‘

شیئر: