Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 69 ہزار سعودیوں کو روزگار کی فراہمی میں معاونت

پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے تحت 1.4 ارب ریال خرچ کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی افرادی قوت ترقیاتی فنڈ ’ھدف‘ کے تحت سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ایک لاکھ 69 ہزار سعودی مرد وخواتین کو روزگار کی فراہمی میں معاونت کی گئی۔
شہریوں کو پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے تحت اسی عرصے میں 1.4 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
عکاظ کے مطابق ترقیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024 کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 94 ہزار سعودی شہریوں کو نجی سیکٹرمیں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔ 
گزشتہ برس  مملکت کے مختلف ریجنز میں ایک لاکھ 39 ہزار کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو ’ھدف ‘ پروگرام کے تحت پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے کارکنوں کی خدمات میسرآئیں۔
ھدف فنڈ کے تربیتی پروگرام کے تحت گزشتہ برس 9 ماہ کے دوران 5.48 ارب ریال تربیت کی مد میں خرچ کیے گئے۔
واضح رہے مملکت میں سعودی شہریوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کےلیے وزارت افرادی قوت کی جانب سے متعدد منصوبوں پرکام جاری ہے جن کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں سعودی شہریوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کےلیے انہیں مختلف میدانوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے۔
تربیتی پروگرام کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں میں زیر تربیت شہریوں کو ماہانہ تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔
ٹریننگ کورسز مختلف دورانیہ کے ہوتے ہیں۔ پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد فارغ ہونے والوں کو نجی شعبے میں ملازمت دلوائی جاتی ہے۔

شیئر: