مملکت میں 12 پٹرول سٹیشن مختلف خلاف ورزیوں پر بند، دیگر کے خلاف کارروائی
تفتیشی ٹیم 11 سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ (فوٹو عاجل)
مملکت میں پٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز کی نگرانی کرنے والی ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہاں 15 شہروں کے مختلف علاقوں کے 840 پیٹرول سٹیشنوں کے دورے کیے۔
عاجل نیوز کے مطابق 11 سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل 300 فیلڈ افسران نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران متعدد سٹیشنوں اور سروس سینٹرز پر 2400 سے زیادہ خلاف ورزیوں نوٹ کی گئیں۔
تفتیش کے دوران ان پٹرول سٹیشنوں میں قائم باتھ روم میں صفائی کا نہ ہونا، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اپ ڈیٹ نہ کرنا، معذور افراد کی ضروریات کا خیال نہ رکھنا شامل تھے۔ اسی طرح پٹرول کے میٹرز میں بھی ٹمپرنگ کی گئی تھی۔
اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی نے مختلف سٹیشنوں سے پٹرول مصنوعات کے 754 نمونے حاصل کیے اور ان کی جانچ کی گئی جن میں دو قسم کے پٹرول و ڈیزل پائے گئے۔
جس کے بعد کمیٹی نے مملکت کے 12 پٹرول سٹیشنوں کو بند کردیا گیا جبکہ مختلف علاقوں کے 185 سٹیشنوں کے پچاس فیصد فیول پمپس پیمائش اور سسٹم کی خلاف ورزی پر بند کردیے گئے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سٹیشنوں کے تمام معاملات درست کرائیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں