Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام ترکی بن عبد اللہ ریزرو میں 95 نایاب جانور چھوڑ دیے گئے

’ریزرو میں نایاب جانور چھوڑنا قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کی افزائش پروگرام کا حصہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امام ترکی بن عبد اللہ ریزروڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 95 نایاب جانور چھوڑے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریزرو میں نایاب جانور چھوڑنا قدرتی ماحول اور جنگلی حیات افزائش پروگرام کا حصہ ہے۔
اتھارٹی نے ہرن، پہاڑی بکرے اور دیگر أنواع کے جانور چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ امام ترکی بن عبد اللہ ریزرو سعودی عرب کے شمال مشرق میں 91500 مربع کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہواہے اور یہ سعودی عرب کا دوسرا بڑا ریزرو ہے۔

شیئر: