الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’لوسیڈ‘ ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام میں شامل
الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’لوسیڈ‘ ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام میں شامل
بدھ 8 جنوری 2025 5:26
سعودی عرب کو الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں اہم مقام حاصل ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الیکٹرک کاریں بنانے والی معروف عالمی کمپنی ’لوسیڈ‘ کو ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔
کمپنی کو پروگرام میں شامل کیے جانے کے بعد تیار کی جانے والی مصنوعات پر’سعودی میڈ‘ لوگو استعمال کرنے کا اختیار ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کا کہنا ہے’ لوسیڈ کمپنی کی ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام میں شمولیت درحقیقت مملکت میں سٹراٹیجک تبدیلی کے مثبت اثرات کا نمایاں ہونا ہے۔‘
کمپنی کا کہنا ہے میڈ ان سعودیہ پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
انہوں نے کہا’ اس وقت سعودی عرب کو الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے حوالے سے اہم مقام حاصل ہوا ہے جس کی متعدد وجوہ ہیں جن میں جدید انفرسٹرکچر، مراعات کی پالیسی، پیشہ ورافرادی قوت کے علاوہ دیگر اہم عوامل شامل ہیں۔‘
دوسری جانب مشرق وسطی میں لوسیڈ کمپنی کے سی ای او فیصل سلطان کا کہنا تھا ’ہمیں میڈ ان سعودیہ پروگرام میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔ یہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہم ’سعودی میڈ‘ کا لوگو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں جو کوالٹی کی علامت ہو گا۔ اپنے صارفین کو مثالی اور بہترین سروسز فراہم کریں گے۔‘