Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اطالوی اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کے رابطے، اقوام متحدہ کے اہلکار کی ملاقات

رابطوں میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے  رابطے میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنر فلپ لازارینی کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں  مملکت اور اقوام متحدہ کی ایجنسی’ الاونروا‘ کے درمیان تعاون کے پہلووں، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: