Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب اور حلب میں گرم کپڑوں کی تقسیم

’زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو ترجیح دی گئی، 122 خاندانوں کو کوپن دیئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کے شہر ادلب اور حلب میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں شہروں کے مستحقین کو اپنے ضرورت اور پسند کے مطابق گرم کپڑے خریدنے کے لیے کوپن دیئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو ترجیح دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 122 خاندانوں کو کوپن دیئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ادلب اور حلب میں زلزلے سے متاثرہونے والے خاندانوں کو طبی سہولت کی فراہمی بھی جاری ہے‘۔
’مجموعی طور پر اب تک 46184 افراد کو طبی سہولت فراہم کی  گئی جبکہ میڈیکل ٹیم نے حلب اور ادلب کے 18 پناہ گزین کیمپوں میں جاکر مریضوں کا معائنہ کیا ہے‘۔

شیئر: