Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی: بیشہ کا صحرا دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

’ڈاکار ریلی میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 رائیڈر شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے دوران عسیر ریجن کے جنوب مغرب میں واقع بیشہ شہر کے صحراکےنرم ریت کے ٹیلوں، منفرد زمینی تشکیل، پہاڑوں، ٹیلوں اورشاندار چٹانوں نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
 
سبق ویب سائٹ کے مطابق خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اس ایونٹ کو سعودی عرب کے صحراؤں کی منفرد تصاویر اور مناظر کی متنوع مجموعے کے ساتھ دستاویزی شکل دی جہاں صحرا ئی راستوں، پگڈنڈیوں اور کھلے وسیع میدانوں میں رائیڈروں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔
دنیا بھر میں پسند کی جانے والی تصاویر نے بیشہ کے صحرا کی سخت زمین ور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کر کے دنیا بھر کے فوٹوگرافروں کی توجہ حاصل کی ہے۔
ایک منظر میں اونٹوں کو ایک قطار میں ایک دوسرے کے پیچھے آہستہ آہستہ ریت کے ٹیلوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے قریب رائیڈراپنی رفتار آزما رہے تھے۔
 قابل ذکر ہے کہ ریلی کا چوتھا مرحلہ کل بروز بدھ مدینہ منورہ کی الحناکیہ سے شروع ہوا اور العلا گورنری تک پہنچا ہے۔
 اس مرحلے کے دوران رائیڈروں نے مجموعی طور پر 588 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہےجس میں سے 415 کلومیٹر کی مسافت میکنیکل ٹیم کے بغیرکی طے کرنی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکار ریلی میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 رائیڈر شریک ہیں۔
 

شیئر: