Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی زلزلے زدگان کے گھروں کی مرمت، تیار مکانات کی تقسیم

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کے شہر حلب میں زلزلے سے متاثر ہونے والے مکانات کی مرمت کی ہے جبکہ پناہ گزینوں میں تیار مکانات تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شامی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سینٹر نے 771 متاثرہ مکانات کی مرمت کا کام مکمل کیا ہے۔
متاثرہ مکانات کی مرمت کے علاوہ گھروں میں تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
اس منصوبے سے 5704 خاندان مستفید ہوئے ہیں جنہیں اپنے گھروں میں آباد کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر نے پناہ گزینوں کے لیے 31 تیار مکانات فراہم کئے ہیں جن میں 199 خاندانوں کو آباد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا کنگ سلمان سینٹر نے أفغانستان میں امدادی سامان کے علاوہ خیمے، کمبل اور سلیپنگ بیگز تقسیم کئے ہیں۔
 

شیئر: