Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جمعے کو بارش کے دوران طواف، زائرین کی دعائیں

سعودی عرب میں جمعہ 10 جنوری کو مکہ مکرمہ، طائف سمیت کئی علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ 
 بارش کے دوران طواف اور دعائیں کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یاد رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان نے کہا تھا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔
 قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے بعد مسجد کو خشک کرنے اور صفائی کا کام مکمل کرلیا۔
 انتظامیہ کی کوشش ہےعبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں جو 24 گھنٹے کام کرتی ہیں۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

صفائی اور پانی کی نکاسی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

شیئر: