Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر کورٹس میں یومیہ 365 مقدمات، سب سے زیادہ شکایات کیا رہیں؟

گزشتہ برس مقدمات میں 14.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی لیبرکورٹس میں گزشتہ برس درج ہونے والے مقدمات میں 14.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر درج ہونے والے اوسطا مقدمات  365 رہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں لیبرکورٹس میں درج ہونے والے مقدمات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 430 رہی۔
مقدمات میں سب سے زیادہ اجرت اور حقوق کی مد میں رہے جبکہ دوسرے نمبر پر کارکنوں کی جانب سے تجربے کی سند کے مطالبات کیے گئے تھے۔
سب سے کم باہمی تنازعات کے مقدمات سامنے آئے جن میں تادیبی کارروائی پرکی جانے والی کٹوتی اور دیگر اختلافات شامل تھے۔
ریاض ریجن کی عدالت میں سب سے زیادہ مقدمات ریکارڈ کیے گئے جن کا تناسب 33 فیصد رہا۔
 مکہ مکرمہ درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 31 ہزار 636 ، مشرقی ریجن میں 21 ہزار 424 جبکہ الباحہ میں درج ہونے والے مقدمات سب سے کم رہے جن کی تعداد 149 تھی۔

 

شیئر: