Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس کےلیے دس ملین ریال کی بنک گارنٹی

10 برس کےلیے افرادی قوت درآمد کرنے کا لائسنس جاری کیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے مین پاور کمپنیوں کے لیے نئے ضوابط مقرر کیے ہیں۔
ان ضوابط کے تحت بڑی کمپنیوں کو 10 ملین ریال بینک گارنٹی جبکہ 100 ملین ریال قابل ادا سرمایہ ظاہر کرنا ہوگا جس کی بعد 10 برس کےلیے افرادی قوت درآمد کرنے کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق نئے ضوابط کے مطابق درمیانے درجے کی افرادی قوت درآمد کرنے کی ایجنسی کے لیے 5 ملین ریال بینک گارنٹی جبکہ 50 ملین ریال کی سرمایہ کاری ضروری ہوگی۔ لائسنس 5 برس کےلیے جاری کیا جائے گا۔
چھوٹے سائز کی ایجنسی کے لیے بینک گارنٹی 2 ملین جبکہ سرمایہ 5 ملین ریال ہونا ضروری ہے جس پر لائسنس کی مدت 5 برس ہوگی۔
غیرملکی سرمایہ کار ہونے کی صورت میں لازمی ہے کہ سرمایہ کاری کی تمام شرائط و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے بینک گارنٹی بھی فراہم کی گئی ہو۔
وزارت کے ضوابط کے مطابق لازمی ہے کہ کارکنوں کی بیمہ پالیسی کرائی گئی ہو جو انکے پیشہ ورانہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

 

شیئر: