Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مین پاور سپلائی کمپنیاں ملازمین کے مختلف پیکیج فراہم کرنے کی پابند

اجرت کا تعین فی گھنٹہ کے حساب سے طے کیا جاسکے گا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ترجمان محمد الرزقی کا کہنا ہے’ وزارت نے افرادی قوت فراہم کرنے ولی کمپنیوں کے لیے ملازمین کے تناسب اور کام کے معیار میں ترمیم کی ہے جس کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا ہے۔‘
العربیہ کے مطابق وزارت کے ترجمان  کا کہنا تھا’ افرادی قوت فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے کنٹریکٹرز کو ورکز کے حوالے سے مختلف پیکیجز فراہم کریں جن میں اجرت کا تعین فی گھنٹہ کے حساب سے طے کیا جاسکے گا۔‘
کمپنیاں اپنے کنٹریکٹرز کو مختصرالمدتی یا طویل المدت کا معاہدہ کرنے کی بھی مجاز ہوں گی جو ان کے صارفین کی ضرورت کے مطابق ہو۔ اس طرح ممکن ہے مارکیٹ میں بہتر تبدیلی آسکے۔

 

 

شیئر: